Skip to content
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper
Siasat Urdu Archive
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper

ساتھی ابھجیت کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کردئے جانے کے بعد سونو نگم نے بھی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کیا

مئی 24, 2017 by Zabi

ممبئی:سونونگم نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹر چھوڑنے کااعلان کیا اور کہاکہ ابھجیت کا اکاونٹ بند کرنے کے بعد تمام وطن پرستوں سے میری دروخواست ہے کہ وہ بھی ٹوئٹر چھوڑدیں۔ سونو نگم نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ’’ میں ایک طرفہ فیصلے پر اظہار برہمی کے طور پر ٹوئٹر سے دستبرداری اختیار کررہاہوں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ اگر ابھجیت کے طریقے سے اعتراض تھا تو شیلہ نے بھی بی جے پی سیکس ریاکٹ چلانے کا الزام لگایا‘ کیا حامیوں کو مشتعل کرنے کے لئے یہ کافی نہیں ہے؟۔انہوں نے پوچھا کہ ’’ اگر ان کا اکاونٹ بند کردیاگیا تو شیلہ کا کیوں نہیں؟‘‘۔

سونونگم نے دوسرے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پریش راؤل کا اس موقع پر حوالہ دیا اور کہاکہ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ ارندتی رائے جو’فوجی گاڑی سے باندھنے کی بات کی ‘‘۔ سونونگم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ ٹوئٹر کے ایک طرفہ رویہ پر برہم ہیں اور ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر چھوڑنے سے قبل سونو نگم نے اپنے چوبیس ٹوئٹس کا اسکرین شارٹ بھی لیکر پوسٹ کیا۔منگل کے روز ٹوئٹر نے ابھجیت کا ٹوئٹر اکاونٹ اسلئے بند کردیا تھا کیونکہ انہوں نے ان لائن فحش کلامی کی تھی۔

انہوں نے جے این یو طالب علم شیلہ رشید کے علاوہ ارندتی رائے اور دیگر کے متعلق فحش گوئی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک نیا تنازع کھڑا کردیاتھا جس پر ٹوئٹر صارفین کی اکثریت ناراض دیکھائی دے رہی تھی۔

Coward @abhijeetsinger deleted his tweet against @Shehla_Rashid . Give it back to bhakts and they run away tail-between-legs. Fake patriot pic.twitter.com/GOUq1B2v8K

— Aditya Menon (@AdityaMenon22) May 23, 2017

Sincere thanks to everyone for the support. Abhijit had to delete his tweet.
His Twitter account has also been suspended. 🙂

— Shehla Rashid (@Shehla_Rashid) May 23, 2017

Categories Top Stories, ہندوستان Tags Abhijeet, Account, Quit, Sonu Nigam, Suspend, Twitter
Copyright © 2025 Siasat Technologies Limited. All rights reseved.
 

Loading Comments...
 

You must be logged in to post a comment.