نئی دہلی: ڈیرا سچاسودا سربراہ رام راہیم کو عصمت ریزی کے کیس میں بیس سال قید کی سزاء سنائے جانے کے بعد ‘ اب باری ہے کہ ایک اورسادھوی رادھے ماں کو اٹھانے کی۔
متنازع سکھویندر کور عرف رادھے ماں اپنی غلط حرکتوں کی وجہہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔زی نیوز کی ایک خبر کے مطابق وی ایچ پی کے ایک سابق رکن سریندر متل نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ رادھے ماں نے انہیں کئی طریقوں سے جنسی طور پر اکسانے کی کوشش کی اور ’ ائی لو یو‘ بھی کہا‘ مگر جب انہوں نے اس بچ نکلنے کی کوشش کی تو رادھے ماں ان پر برہم ہوگئی۔
متل نے انکشاف کیا کہ’’ یہ دوسال قبل پیش آیا واقعہ ہے جو بڑے پیمانے سے میڈیا پر بھی دیکھایاگیا۔
میرے وکیل نے بھی انہیں ایک نوٹس جاری کی ہے‘ اب ہم نے عدالت میں ایک اور مقدمہ درج کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں ہائی کورٹ اس کے خلاف کاروائی کرے اور مجھے انصاف ملے۔
غلط شناخت کے لوگ بالخصوص بابا او رسوامی لوگوں کا پردہ فاش ہونے کا وقت آگیا ہے‘‘۔سریندر متل کی شکایت پر کاروائی کرنے کی وجہہ سے جسٹس دیا چودھری کی ایک رکنی بنچ نے کاروائی نہ کرنے پر سینئر سپریڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) کے خلاف ہدایت جاری کی ہے۔
اس کیس کی اگلی سنوائی اکٹوبر13کو ہوگی