سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف سخت علیل ، اسپتال میں داخل 

بنگلور : سابق مرکزی وزیر سیاسی بزرگ سی کے جعفر شریف کی صحف جمعہ کے روز اچانک بگڑ گئی ۔ وہ نماز جمعہ کی تیاری کررہے تھے اس وہ ان طبیعت خراب ہوگئی ۔ او ربیہوش ہوگئے ۔

فوراً ان کے پوتے وہاب شریف اوررحمن شریف نے انہیں اسپتال پہنچایا ۔ ڈاکٹرس کی ٹیم نے ان کی تشخیص کرنے کے بعد خلاصہ کیا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ فی الحال انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ جعفر شریف کے پوتے وہاب شریف اور رحمان شریف نے عوام سے صحت کیلئے دعا کرنے کی گذارش کی ہے ۔