نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے اسلام آباد واقع ہندوستانی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دے چکیں سابق سفارت کار مادھوری گپتا کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو اہم معلومات فراہم کرنے کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ۳؍ سال کی قید کی سزا سنائی ہے ۔
مادھوری گپتا کے خلاف اہم ملکی معلومات افشاء کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مادھوری گپتا کو آئیں کے سیکشن ۳ کی دفعہ ۱؍سی او رسیکشن ۵ کے تحت مجرم قرار دیا ہے۔اس جرم کے تحت اسے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ملزمہ کے ای میل سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے کسی خفیہ راز کو پڑوسی ملک کے خفیہ ادارہ کے اہلکاروں کے سامنے افشاء نہیں کیا البتہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملزمہ نے اپنے فرائض میں کوتاہی برتی اور اہم معلومات حریف ملک کو فراہم کیں ۔جس سے ہندوستانی سفارتکاروں کی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہوسکتا تھا ۔
واضح رہے کہ گپتا کو ۲۰۱۰ ء میں پاکستان میں ہندوستانی سفارت خانے میں سکینڈ سکریٹری پریس انفارمیشن تعینات کیا گیا تھا ۔