حیدرآباد۔ 7ستمبر(یواین آئی ) متحدہ آندھراپردیش کے سابق اسپیکر و کانگریس کے سینئر لیڈر کے سریش ریڈی نے آج تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ سریش ریڈی نے ریاست کے وزیراعلی چندرشیکھرراؤ کی جانب سے اسمبلی کے 105امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد آج اس سلسلہ میں اعلان کیا۔ ان کی ٹی آر ایس میں شمولیت کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤ کی موجودگی میں انہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کے ٹی راماراؤ نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ اس موقع پر سریش ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات اور اقدامات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہنے چاہئے ۔