سابقہ حکومتوں نے جموں و کشمیر کی بیٹیو ں کے ساتھ نا انصافی کی: ڈاکٹر جتندر سنگھ 

جموں : وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں مرکزی مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جمو ں و کشمیر کی خواتین کے ساتھ امتیاز برتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ریاست جن بیٹیوں کی شادیاں ہوئی ہیں انہیں متعلقہ حکومتوں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر مالکانہ حقوق سے محروم رکھا ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ ۳۵۔اے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہیں اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ہمیں اپنی عدالت او رسپریم کورٹ پرپورا بھروسہ ہے وہ جو فیصلہ کریں گے بہتر ہی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک خواتین کے ساتھ نا انصافی کا تعلق ہے تو یہ حقیقت ہے کہ سابقہ حکومتیں چاہے وہ کانگریس ہو یا کوئی او ر انہوں نے جموں و کشمیر کی لڑکیوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں کو طلاق ثلاثہ کو ختم کرنے کیلئے آواز بلند کی تھی ۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو دفعہ ۳۵؍ اے کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے تحت ریاست جموں و کشمیر کی جن بچیوں کی بیرونی ریاست شادی ہوجاتی ہے انہیں مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں۔