سائنسی تحقیق میں 2 خواتین کو اکریساٹ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

پودوں وفصلوں کی دیکھ بھال میں خاتون سائنسداں ڈاکٹر ممتا شرما اور ڈاکٹر پوجا بھٹناگر ماتھر کی تحقیقی مساعی قابل قدر
مالاوی ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اکریساٹ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ برائے ریسرچ کا گورننگ باڈی کی جانب سے اعلان کیا گیا ۔ سائنسی تحقیق میں یہ ایوارڈ دو خواتین ڈاکٹر ممتا شرما اور ڈاکٹر پوجا بھٹناگر ماتھر کو دیا جارہا ہے ۔ یہ ایوارڈ زورین مارگیٹ شہلر ایوارڈ برائے 2018 ہے ۔ ان دونوں خواتین نے اپنے متعلقہ شعبہ میں ریسرچ کی ہے ۔ پلانٹ پتھالوجی اور بائیو ٹکنالوجی میں ان خواتین نے انٹرنیشنل کریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے سیمی اریڈ ٹاپکس (اکریساٹ ) میں ریسرچ کیا ہے ۔ ڈاکٹر ممتا شرما پودوں کو لاحق امراض کی روک تھام میں خصوصیت حاصل ہے ۔ انہوں نے 2017 میں ایک ٹیم کی بھی قیادت کی تھی جس نے عالمی سطح پر 500 فصلوں کا جائزہ لیا تھا اور ماحولیات کی تبدیلی کا ان فصلوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر تحقیق کی تھی ۔ ڈاکٹر شرما کے کام کی شناخت سے ہمہ رخی امراض کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے ہیں ان کی تحقیق معاون ثابت ہورہی ہے ۔ ان کے ہمراہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ڈاکٹر پوجا بھٹناگر ماتھر کی زیر قیادت انٹرنیشنل ، ملٹی انسٹی ٹیوشنل کوششوں کو خاصکر بائیو ٹکنالوجی ہیں ۔ان کے ریسرچ کے عوض انفکشن کو روکنے میں شاندار نتائج سامنے آئے ہیں ۔ ڈاکٹر بھٹناگر نے فصلوں میں پائے جانے والے مختلف خرابیوں پر قابو پانے کے بارے میں ریسرچ کیا ۔۔