بالی ووڈ میں ساڑھے چار دہوں کے لمبا سفر طئے کرنے والے فلمکار مہیش بھٹ نے بیس سال پہلے ہدایت کاری سے سنیاس لیاتھا۔لیکن اب وہ دوبارہ اپنے فلم سڑک 2سے ہدایت کاری کی باگ ڈور سنبھالنے جارہے ہیں۔
یہاں پر مہیش سے خاص بات چیت کا کچھ حصہ پیش کیاجارہا ہے۔
ممبئی۔ زندگی میں پہلے سے طئے فارمولوں پر نہ چل کر اپنا نیا راستہ خود بنانے والے مہیش بھٹ بیس سال بعد دوبارہ ہدایت کاری کی باگ ڈور سنبھالنے جارہے ہیں۔
یہ بھی خوبصورت اتفاق ہے کہ سال1974میں فلم منزلیں اور بھی ہیں سے پہلی مرتبہ ہدایت کاری کی ٹوپی پہننے والے مہیش بھٹ سڑک 2سے ہدایت کاری میں واپسی کررہے ہیں۔مانو بیس سال قبل ہدایت کاری کو خیرآباد کرنے والے
مہیش بھٹ کو زندگی کہہ رہے کہ بابو منزلیں او ربھی ہیں۔ابھی ایک نئی سڑک یعنی سڑک ٹو تمہارا انتظار کررہی ہے ۔ مہیش بھٹ کا بھی خود ایسا ہی ماننا ہے۔
بیس سال قبل ہدایت کاری چھوڑنے اور دوبارہ ہدایت کاری پر واپسی کے متعلق مہیش کاکہنا ہے کہ ’ سال1988میں جب میں نے فلم زخم کا وہ آخری سین فلمایاتھا ‘ جہاں اجئے دیوگن اپنی ماں کے منگل سوتر کاگنگا میں وسرجن کرتا ہے ‘ اس وقت مجھے میرے اندر کاایک خالی پن محسوس ہوا تھا۔
ایسا لگاتھا کہ بس اب ہوگیا۔کئی بار لوگ یہاں تک کہ میری بیٹی عالیہ بھی یہ کہتی تھی کہ پاپا آپ کیوں نہیں ڈائرکٹ کرتے ‘ تو میں کہتا تھا کہ میں ایک خالی آتش فشاں ہو۔
میرے دل میں ہلچل نہیں ہوتی ہے ‘ لیکن پچھلے دنوں جب میرے جنم دن پر وہ فوٹو کھینچی جارہی تھی جس میں سنجے ‘ پوجا ‘ عالیہ ‘ ادتیہ بیٹھے تھے ‘ تو مجھے کہا گیاکہ آپ بیچ میں بیٹھ جائیں‘ اس وقت میں اٹھ کر آگے آیا اور سامنے سے دیکھا کہ فریم ایسا ہوناچاہئے‘ وہ چال اور نظر ایک ہدایت کار کی تھی۔
مجھ میں الگ امیج تھی۔ جیسے کہ ایک لمبی جھڑی کے بعد اچانک وسنت آجاتا ہے۔ تب میں نے سیکھا کہ زندگی میں کوئی فل اسٹاپ نہیں ہوتا۔ میں نے ایک فل اسٹاپ لگایاتھا ‘ لیکن زندگی نے کہاکہ تم یہ طئے کرنے والے کون ہوتے ہوں مہیش بھٹ؟۔یہ میں تمھیں بتاؤں گی کے تمہیں کہاں رکنا ہے۔
ابھی ایک گانا باقی ہے‘ تو میں گارہاہوں‘اب یہ اخری گانا ہوگا یہ نہیں مجھے نہیں پتا۔مہیش بھٹ نے کئی نئے چہروں کو موقع دے کراسٹار بنایا ہے۔
اس لئے انہیں اسٹار میکر بھی کہاجاتا ہے۔ اپنی تازہ ترین فلم جلیبی کے لئے بھی وہ رائے چکرورتی اور ورن ماترا جیسے نئے اور نوجوانوں کلاکاروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
پہلے سے انڈسٹری میں اپنا مقام بنائے ہوئے کلکاروں کے بجائے نئے چہروں کو موقع دینے کے متعلق سوال پر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ’ مجھے یہ خوش فہمی کبھی نہیں رہی ہے کہ میں نے کسی کوبنایا ہے