وائٹ ہاوز ۔ زمین کو خون سے رنگنے کے بعد امریکہ نے خلا میں بھی جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے کہ خلاء میں امریکی موجودگی کافی نہیں‘امریکہ کا غلبہ ہونا چاہئے‘ پیناٹگان کوخلائی فوج تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے
۔نیشنل اسپیس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہناتھا کہ اسپیس فورس او رامریکی فوج کی چھٹی شاخ ہوگی جو خلا میں امریکی مفادات کا دفاع کرے گی۔
ٹرمپ نے پینٹگان کو ہدایت کی کہ اسپیس فورس کو امریکی ائیر فورس سے مضبوط اورمنظم طاقتوار بنایا جائے ۔
امریکہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی چھٹی شاخ کے قیام کے لئے کام شروع کرے جو کہ ’خلائی فوج‘ ہوگی۔ امریکی صدر نے پیرکو کہاکہ اس نئی شاخ کے قیام سے قومی سلامتی او رمعیشت کو مددملے گی کیونکہ اس سے روزگار ملے گا۔
انہوں نے کہا’یہ صرف کافی نہیں ہے کہ خلامیں امریکی موجودگی ہو۔ پم پر لازمی ہے کہ خلا میں امریکی غلبہ ہو‘۔
وہائٹ ہاوز میبات کرتے ہوئے انہو ں نے عزم کیاکہ امریکہ ایک بار پھر چاند پر امریکی فوج بھیجے گااور پھر مریخ پر۔
میں محکمہ دفاع اور پنٹاگان کو حکم دیتاہوں کہ فوری طور پر آرمڈ فورسز کی چھٹی شاخ اسپیس فورس کے قیام پر کام شروع کریں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ چین اور روس کو خلا میں سبقت حاصل ہو۔
ان کامزیدکہنا تھا کہ وہ وفاقی ایجنسیوں کو احکامات جاری کریں گے کہ اسپیس ٹریفک مینجمنٹ کے لئے جدید فریم ورک مرتب کریں۔
فی الحال اس نئی اسپیس فورس کے بارے میں مزید تفصیلات مہیا نہیں کی گئی ہیں کہ یہ کیسی ہوگی اور اس کاکام کیاہوگا۔
تاہم ملٹری کی جانب سے نئی شاخ تشکیل دینے کے لئے امریکی کانگریس کی جانب سے قانون کی منظوری ضروری ہے۔
نیشنل اسپیس کونسل کے اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس بار میں خلاف میں محض امریکی جھنڈا لگانے اور قدم کے نشانات نہیں چھوڑونگا۔
ہم خلامیں طویل مدتی موجودگی قائم کریں گے‘ معیشت کو توسیع دیں گے او رمریخ پر مشن کی بنیاد رکھیں گے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ان کی انتظامیہ امیر امریکیوں کو راکٹ لانچ کرنے کے لئے سرکاری تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دی گی تاکہ کمرشیل اسپیس کی صنعت کو فروغ ملے۔