عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان سے عبوری وزیر فینانس پیوش گوئل کا خطاب
نئی دہلی۔یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پیوش گوئل نے آج کہاکہ کاشتکاروں کو سالانہ 6 ہزار روپئے تین اقساط میں فراہم کیئے جائیں گے تاکہ مرکزی حکومت کی انہیں مالیہ فراہم کرنے کی اسکیم کی تکمیل ہوسکے۔ لوک سبھا میں 2019-20ء کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے خطاب کیا اور کہا کہ زرعی شعبہ کو پریشانی کاسامنا ہے اور حکومت کاشتکاروں کو سالانہ 6 ہزار روپئے تین اقساط میں فراہم کرے گی۔ اس کا مکمل مالیہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ ایم این آر ای جی اے کا جس کے تحت مرکزی حکومت کاشتکاروں کو 60,000 ہزار کروڑ روپئے 2019-20ء کے دوران فراہم کرے گی اغوا کرنے کا اندیشہ ہے۔ انہیں عبوری مرکزی وزیر فینانس کا قلمدان سپرد کیا گیا ہے جبکہ باقاعدہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو علاج کے لیے نیویارک جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 1.7 لاکھ کروڑ روپئے سستی قیمت پر غریبوں کو 2018-19ء کے دوران سستے داموں فراہم کرنے کے مقصد سے خرچ کرچکی ہے جبکہ 2013-14ء میں صرف 92 ہزار کروڑ روپئے خرچ کیے گئے تھے۔انہو ںنے اعلان کیا کہ آفات سماوی سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے دو فیصد شرح سود پر قرض فراہم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت 750 کروڑ روپئے مزید افزائش مویشیان اور سمکیات کی مدد کے لیے فراہم کرے گی۔