پلوال:زاہد جہیز کا مطالبہ کرنے کے بعد دولہے اور اس کے بھائی کو دولہن کے گھر والوں میں پکڑ کر یرغام بنادیا اور پنچایت نے سزاء کے طوراس شخص کو اپنی اراضی عورت کے نام پر منتقل کرنے کو کہا۔
دولہے کے گھر والوں کی جانب سے اراضی کی منتقلی سے انکار کے بعد دولہن اپنے نئے گھر کے لئے پرانا گھر اب تک نہیں چھوڑسکی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ یہ واقعہ ایک روز قبل اس وقت پیش آیا جب راجستھان ‘ بھرت پور کے رہائشی دولہے فرید قریشی کے گھر والوں نے مزید جہیز کا مطالبہ کرنے کے علاوہ دولہن کے گھر والوں کے متعلق بدگمانی بھی کی تھی۔
برہم دولہن والوں نے چار اافراد کو گھر میں مقفل کردیاجس میں دولہا اور اس بھائی بھی شامل تھا۔ ترجمان نے کہاکہ جس کے بعد پنچایت اجلاس طلب کیاگیا جس میں دولہے کے گھر والوں کو چاربیگا اراضی دولہن کے نام پر منتقل کرنے تک دولہن کو قریشی کے گھر روانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
اتوار کے روز سرکاری دفاتربند ہونے کی وجہہ سے قریشی نے کہاکہ دولہن کے نام پر اراضی کی منتقلی تک وہ بطور ضمانت پنچایت کے پاس دس لاکھ روپئے جمع کرائے گا۔پولیس اسٹیشن انچارج گویند سنگھ نے کہاکہ دوفریق معاملے کا بات چیت کے ذریعہ حل نکال رہے ہیں