نئی دہلی۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے حال ہی میں 2000، 500، 50 اور 10 روپئے کے نئے نوٹوں کی اجرائی کے بعد 100 روپئے کے نوٹ کا پہلا لُک جاری کیا ہے۔ نئے نوٹ کا رنگ بیگنی ہوگا اور اس پر عالمی ہیریٹیج میں شامل گجرات کی تاریخی رانی کی باؤ کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ 100 روپئے کے نئے نوٹ بازار میں آنے کے بعد پرانے نوٹ بھی چلن بھی جاری رہے گا۔ آر بی آئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ 100 روپئے کا نیا نوٹ کچھ ہی دیر میں جاری کردیا جائے گا۔ یہ نوٹ چھوٹا ہوگا جس کا حجم 66 ایم ایم x 142 ایم ایم ہوگا ۔