ر وہنگیوں کی امداد کے رقم جمع کرنے کی غرض سے بنگلہ دیشی ہندؤوں نے درگا پوجا کے آخرجات میں لائی کمی

ؑ کوس بازار۔جمعہ کے روزدرگا پوجا کے آخرجات میں کمی کے ذریعہ روہنگیوں کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ہندوؤں نے انسانیت کا غیر معمولی مظاہر ہ کیا ہے۔جمع رقم کا استعمال میانمار میں تشدد کے پیش نظربنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے پناہ گزینوں کی امداد میں خرچ کی جائے گی۔

قبل ازیں خالصہ ایڈجس کا تعلق سکھ سماج سے ہے نے یہاں پہنچ کر لنگر کے علاوہ بنیادی طور پر ضرورت کاسامان بھی پریشانی کے حالات میں گھیرے ہوئے مسلمانوں میں تقسیم کیا‘جن کے پاس موسلادھار بارش میں سرچھپانے کا سہارا بھی نہیں ہے۔

تشدد کے بعد میانمار کی راکھین ریاست سے 420000سے زائدروہنگی سرحد پار کرنے کے بعد اپنی جان ومال کی حفاظت کے لئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں جن میں800ہندو بھی شامل ہیں جنھیں بنگلہ دیش کے رفیوجی کیمپ میں سہارا دیاگیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق جنرل سکریٹری پوجا تقریب کونسل نے کہاہے کہ بڑے پیمانے پر نقل مقام کرکے یہ لوگ بنگلہ دیش پہنچے ہیں جن کے حالات نہایت خراب ہیں اور ہم انسانی بحران کا اس واقعہ کے پیش نظر درگاپوجا تقریب کے اخراجات میں کمی لاتے ہوئے ان پناہ گزینوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزیدسارے بنگلہ دیش کے پوجا تقاریب کمیٹیوں کو اس بات کی اطلاع دی جاچکی ہے کہ وہ روہنگیوں مہاجرین کو راحت پہنچانے کی غرض سے فنڈ اکٹھاکریں۔اگست25کے بعد سے بنگلہ دیش میں روہنگی کی ہجرت کا سلسلہ جاری ہے۔میانمار میں روہنگیوں کو غیر قانونی پناہ گزین سمجھا جاتا ہے۔