ممبئی: فلم رائیس کے پرموشن کے موقع پر ایک شخص کی ٹرین میں موت کا ذمہ دارشاہ رخ خان کو ٹھراتے ہوئے ا ن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی اپیل میں ایک شہر کے رہنے والے شخص نے عدالت کا رخ کیاہے۔
جنوری23کی شب واڈوڈرا ریلوے اسٹیشن پر اگست کرانتی راجدھانی ایکسپرس کے ذریعہ شاہ رخ خا ن کی آمد کے ساتھ عوام کے ہجوم امڈ پڑا تھا جس میں دب کر ایک شخص فرید خان پٹھان کی قلب پر حملے کے وجہہ سے موت واقع ہوگئی تھی۔
فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے رجوع ہوکرسولنکی نے اپیل کی کہ واڈوڈرا پولیس کو ہدایت دی جائے کہ شاہ رخ خان کے خلاف اس ضمن میں ایک کیس درج کرے۔
پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے سولنکی کے وکیل جنید السعید نے کہاکہ میرے موکل کے اداکار کے خلاف ائی پی سی کے دفعہ 304,427,336,127کے تحت مقدمات درج کرنے کی اپیل کی ہے۔
’’ رائیس ریل کے ذریعہ ‘‘ مہم کے تحت شاہ رخ خان ممبئی سے دہلی کے لئے ٹرین میں سوار تھے