دربھنگا:ٹرین کی زدمیںآکر دونوجوان اس وقت ہلاک اور دیگر ایک شدیدطورپر زخمی ہوگیا جب وہ ریلوے پٹریوں پر بیٹھ کرموسیقی سن رہے تھے۔ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب دربھنگا اسٹیشن سے ایک کیلو میٹر دور گیٹ نمبر 24اور 25کے درمیان میں پیش آیا۔
تین نوجوان اپنے کانوں میں ہیڈ فون لگاکر موبائیل فون کے ذریعہ موسیقی سن رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر بیٹھے ہوئے نوجوانوں کو ٹکر ماردی ۔
گوکہ سمستی پور‘ دربھنگا‘ راکسو ڈی ایم ٹرین نے ہارن بجایا لیکن وہ یہ آواز سن نہیں سکے۔ریلوے پولیس کے انسپکٹر این کے سنگھ نے بتایا کہ حادثہ میں محمد عمر برسرموقع ہلاک ہوگئے
جبکہ دوسرا نوجوان محمد سہیل اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑیا اور تیسر ا نوجوان محمد شبیر دربھنگا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔