نئی دہلی: ریلائنس جی ائی او انفوکام نے منگل کے روز کہا کہ جی ائی او گرمائی پلان پوری طرح سے کارگرد ہے‘ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا کی تجویز کے پیش نظر کمپنی نے اپنے پرائم ممبرس کے لئے لامحدود پلان’جی ائی او دھنا دھن دھن‘‘ جاری کیا ہے۔
کمپنی کے ایک بیان کے مطابق کہاگیا ہے کہ مذکورہ پلان 309تمام زمروں میں لامحدود ہے ‘ جس سے لامحدود ایس ایم ایس‘ کالنگ ڈاٹا( 1جی بی یومیہ 4Gتیزی کے ساتھ)پہلے ریچارج پر تین ماہ کے لئے مقرر کیاگیا ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’دستیاب تمام سہولتیں جی ائی او پرائم ممبرس کو فراہم کی جائیں گی‘ صارفین جوکسی وجہہ سے جی ائی اوپرائم ممبرس کی رکنیت حاصل نہیں کرسکے وہ دستیاب سہولتیں 408اور608روپئے ( جی ائی او پرائم اور ریچارج کی رقم) ادا کرکے حاصل کرسکتے ہیں‘‘۔
اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ’’ مذکورہ پلان11اپریل سے دستیاب ہیں۔ سابق جی ائی او صارفین جنھوں نے اپنا پہلا ریچارج اب تک نہیں کروایا ہے ‘ انہیں 15اپریل سال2017تک ریچارج سہولتیں کی فراہمی منقطع ہونے س قبل کروالینا چاہئے‘‘۔
ٹیلی کام انڈسٹری میں نیا داخلہ لینے والے ‘ جی ائی او کے 100ملین صارفین ہیں۔