اسلام آباد : پاکستانی سیاست میں ہنگامہ مچانے والی ریحام خان کی کتاب بالا آخر منظر عام پر آگئی ہے ۔جس میں انہو ں نے اپنی زندگی کے حوالہ سے کئی انکشافات کئے ہیں ۔گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچادی ہے ۔اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان پر اقربا پروری او رجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ۔
ریحام خان نے اس کتاب کا نام اپنے نام یعنی ’’ریحام خان ‘‘ رکھا ہے ۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ناجائز بچوں کے بارے میں ایسا تہلکہ مچایا کہ سن کر سب کے ہوش اڑجائیں گے ۔ریحام خان لکھتی ہیں کہ ایک بارہم عمران خان کی ناجائز بیٹی ٹیریان کے بارے میں بات کررہے تھے ۔عمران نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں سے زیادہ ٹیریان سے بات کرتا ہے۔اس نے مجھے ٹیریان کے ٹیکسٹ مسیج بھی دکھائے ۔جن سے میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وہ بہت حساس اور سمجھدار لڑکی ہے ۔او رعمران کو باقی فیملی کی نسبت سب سے بہتر مشورے دیتی ہے ۔ایک مسیج میں عمران نے کہاتھا کہ آپ سلیمان کی ڈیمانڈ کو نظر انداز کیا کریں ۔اس کے ہاتھوں جذباتی بلیک میل مت ہوا کریں ۔وہ وقت کے ساتھ سمجھدار ہوجائے گا ۔
عمران نے مجھے بتایا کہ سلیمان ٹیریان کو قبول نہیں کرتا تھا ۔اسے ٹیریان کو قبول کرنے میں۱۰؍ سال لگے ۔عمران جب بھی لندن جاتا تو جائما کے گھر میں ٹیریان سے ملاقات کرتاتھا ۔ہماری شادی کے چند ہفتوں بعد ہی ہمارے درمیان ٹیریان کے متعلق گفتگو شروع ہوگئی تھی ۔ایک دن اسی پربات ہورہی تھی کہ اس دوران عمران خان نے شرارتی انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹیریان اکیلی نہیں ہے ، ایسے او ر پانچ ہیں۔میں نے حیرت سے پوچھا کہ کیا پانچ ؟ اس نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’بچے ‘ ۔ریحام خان لکھتی ہیں کہ میں نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا؟تمہارے پانچ ناجائز بچے ہیں ؟تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا کہ وہ تمہارے بچے ہیں ؟
اس پر عمران نے کہا کہ ان کی ماؤں نے مجھے بتایا ۔میں نے پوچھا کہ کیایہ تمام سفید فام ہیں ؟ عمران نے کہا کہ نہیں کچھ بھارتی بھی ہیں۔میرے بھارتی ناجائز بچوں میں سب سے بڑے لڑکے کی عمر ۳۴؍ سال ہے ۔یہ سب باتیں سن کر میں سکتہ میں آگئی ۔میں نے پوچھا کہ کیسے عمران ؟ اس لڑکے کی ماں نے دنیا کو کیوں نہ بتایا کہ وہ تمہارے بچے کی ماں بن گئی ہے ؟ اس نے کہا کہ وہ میرے بچے کی ماں بن کر خوش تھی ۔اس کی شادی کو عرصہ ہوگیا تھا لیکن وہ اپنے شوہر سے حاملہ نہیں ہوپائی۔اب وہ مجھ سے بچہ پاکر خوش ہیں ۔پھر میں نے کہا کہ تمہارے باقی ناجائز بچوں کی مائیں کیوں سامنے نہیں آئیں ؟ اس پر عمران نے بتایا کہ وہ سب کی سب شادی شدہ تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ ان کی شادیاں ٹوٹ جائیں ۔میں نے پوچھا کہ یہ بات میرے علاوہ اورکوئی جانتا ہے ؟ تو اس نے بتایا کہ جمائما جانتی ہے کہ میرے پانچ ناجائز بچے ہیں۔اسے بھی میں نے ہی بتایا تھا ۔عمران خان کی یہ باتیں سن کر مجھے سمجھ نہیںآرہا تھا کہ میں اس سے کیا کہوں ۔