اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ۔برطانوی اخبار کو دئے گئے ایک انٹر ویو میں عمران خا ن کاکہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی بھر پور تیاری چل رہی ہے ۔ طاقتور احتساب کے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگر احتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہوگئے ۔
عمران خان نے ملک کی ترقی کے لئے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنا نے کیلئے پاکستان کو چین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریحام خاں سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تیسری شادی سے قبل انہوں نے اہلیہ بشریٰ کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا ۔اوراب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کررہے ہیں ۔