واشنگٹن ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیا ریاپ میگا اسٹار کانیے ویسٹ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی ہیں؟ یہ بات کہی جاسکتی ہیکہ ویسٹ ٹرمپ کو بیحد چاہتے ہیں اور یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اس وقت ثابت کردی جب ایک اجلاس میں شرکت کے دوران اچانک وہ اپنی کرسی سے اٹھ گئے اور ٹرمپ سے بغلگیر ہوگئے۔ گرامی ایوارڈ یافتہ فنکار کانیے ویسٹ نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کو وائیٹ ہاؤس میں دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی ہے۔ اوول آفس میں ایک اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے یہ بات کہی اور اچانک ٹرمپ کو گلے لگا لیا۔ کانیے ویسٹ کو جیلوں کی اصلاحات کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس اور ظہرانہ میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا، جس پر ٹرمپ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانیے ویسٹ میں مستقبل کے امریکی صدر بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں جس پر ویسٹ نے کہا کہ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں وہ ری پبلکن کی راہ میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے۔ ان کا اشارہ ٹرمپ کے دوسری میعاد کیلئے انتخاب کی جانب تھا۔