ممبئی ۔گرگام کے بھونڈسی میں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول میں جماعت دوم کے طالب علم پردیومن ٹھاکر کی گلہ کٹی حالت میں اسکول کے بیت الخلاء سے 8ستمبر کو نعش دستیاب ہوئی۔ ایک بس کنڈاکٹر نے اس قتل کو انجام دینے کا جرم قبول کیا‘ مگر اب تک کئی ایسے سوالا ت جو سکیورٹی سے وابستہ ہے اسکول انتظامیہ کا تعقب کررہے ہیں۔
Pinto family to approach Punjab and Haryana HC tomorrow and file anticipatory bail application #RyanInternationalSchool
— ANI (@ANI) September 14, 2017
جمعرات کے روز ممبئی ہائی کورٹ نے ریان پینٹو اور اگسٹین ریان کی ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کیا اور حکم دیا کہ وہ اپنے پاسپورٹس جمع کرائیں۔ سات سال کی عمر پردیامن ٹھاکر کی نعش اسکول کے باتھ روم سے گلہ کٹی حالت میں ملی تھی‘ اسکول بس کنڈاکٹر اشوک کمار کو ستمبر8کے روز ہی جرم قبول کرنے کے بعدگرفتار کرلیاتھا۔
#Visuals from Mumbai: Passports of Pinto Family submitted before Mumbai Police #Pradyuman pic.twitter.com/6wN1SR5EKH
— ANI (@ANI) September 14, 2017
متوفی معصوم کے والدین نے 12ستمبر کو معاملے کی سی بی ائی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ‘ جس کے بعد سپریم کورٹ نے ہریانہ حکومت‘ سی بی ائی‘ مرکزی حکومت اور ایچ آر ڈی منسٹری کو پردیومن کے والدین کی درخواست پر نوٹس جاری کی۔ممبئی کورٹ کی ہدایت کے بعد پینٹو نے ممبئی پولیس کمشنر نے حوالے اپنا پاسپورٹ کیا۔پینٹو گرگام کا یہ ریان اسکول چلاتا ہے۔
جمعہ کے روز دونوں کو گرفتار کرنے اور دونوں کو اپنے پاسپورٹ جمع کرانے کی بھی عدالت نے ہدایت دی۔متوفی کے والد بارون ٹھاکرنے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے عدالت پر ان کے یقین او ربھروسہ میں اضافہ ہوا ہے۔ یقیناًہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔ پینٹو کے وکیل نے عدالت سے کہاکہ پینٹو اسکول کا نہ تو ٹرسٹی ہے اور نہ کسی طریقے سے وہ اسکول کی ذمہ داریوں میں ملوث ہے۔