کل بروزبدھ کرناٹک کی راجدھانی بنگلور سے دو نوجوان سائیکل کے ذریعہ حج کے مبارک سفر پر روانہ ہو گئے۔انکو الوداع کرنے کے لیے ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور موجودہ ریاستی کابینہ کے وزیر جناب ضمیر احمد صاحب موجود تھے ، علاوہ ازیں شہر بنگلور کے مشہور علماء کرام اور ایک بڑی تعداد میں فرزندان اسلام موجود تھے۔ واضح رہے کہ ان نوجوانوں کو لبیک کی صداووں کے ساتھ وطن عزیز کا قومی جھنڈا دکھا کر الواداع کیا گیا۔حج ایمان کا پانچواں اور اہم رکن ہے ، اور اس کا شمار ان پانچ ارکان میں ہوتا ہے ایمان کی بنیاد جن پر قائم ہے حج کی فرضیت کا انکار کرنے والا منکر ہے ، اور جو مسلمان اتنی طاقت رکھتا ہے کہ وہ وہاں تک جا سکے اکو زندگی میں کم از کم ایک بار فرض ہے ، اور جو استطاعت رکھنے کے باوجود بھی نہیں جاتا مگر فرضیت کو مانتا ہے تو وہ فاسق اور گنہ گار کہلائے گا۔اور جو اسکی فرضیت کا ہی منکر ہو اسکے مشرک ہونے میں کوئی شک نہیں ۔ان نوجوانوں کے سفر کو اللہ پاک آسان فرمائیں ۔ ویڈیو دیکھیں ۔