ریاستی حکومت باہوبلی فلم کی ٹکٹ کا قیمت مقرر کریگی

تلگوفلم باہوبلی IIکی ریلیز سے قبل ہی ریاست میں ٹکٹ کو لیکر ہیجان انگیز کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس کے پیش نظر حکومت ‘ باہوبلی ٹیم اور ڈسٹریبویٹرس نے ملکر فلم کے ٹکٹوں کی قیمت طئے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

دونوں تلگوریاستوں میں باہوبلی دوم کو خصوصی اجازت ملنے کے ساتھ ہی تھیٹر انتظامیہ اور کچھ ان لائن ٹکٹ بکنگ کرنے والی سائیڈس کوشش کررہے ہیں وہ اس جنون کا فائدہ اٹھاسکیں۔عام شائقین کے بڑے رحجان کے بعد دونوں ریاستوں میں ٹکٹ کی فائنل قیمت مقرر کی گئی ہے۔

اب 70روپئے کا ٹکٹ100روپئے میں فروخت کیاجائے گا جبکہ 90روپئے کے ٹکٹ کی قیمت 150روپئے مقرر کی گئی ہے۔تاہم ملٹی پلیکس تھیٹرس کے ٹکٹ 200روپئے فی کس فروخت کئے جائیں گے۔مذکورہ تمام قیمتیں فلم کی ریلیز کے پہلے ہفتہ تک مقرر کی گئی ہیں۔

زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے فلم کی ہر روز چھ مرتبہ اسکریننگ کی جائے گی۔فلم کا ورلڈ پریمئر کل ممبئی میں کیاجائے گا جہاں پر سارے ملک کے ستارے اکٹھا ہونگے۔