رکن پارلیمنٹ کہکشاں پروین کے مکان پر بم حملہ، ایک شخص گرفتار

بھاگلپور ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) کی ایم پی اپنی قیامگاہ پر بم حملے میں محفوظ رہیں اور اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ غیر سماجی عناصر کی یہ کارستانی گزشتہ روز کا واقعہ ہے جو ایشاچک ریلوے کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ اِس دھماکہ میں راجیہ سبھا ایم پی کہکشاں پروین کے برادر نسبتی اور اُن کے باڈی گارڈ کے بشمول 4 افراد زخمی ہوئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج کمار کے مطابق اِس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور 10 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ اِس واقعہ کے وقت مکان پر محدود تھیں۔ ایس ایس پی نے کہاکہ یہ واقعہ بادی النظر میں جبری وصولی کے مطالبہ سے مربوط معلوم ہوتا ہے جو ایم پی موصوفہ اور اُن کے شوہر محمد نسیم الدین سے کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ایم پی نے اُن سے اُن کے شوہر سے جبری وصولی کے تقاضے ہونے کا اشارہ دیا تھا۔