حیدرآباد : اویسی خاندان اور عالم خاندان میں بہت جلد شادی کی شہنائی بجنے والی ہے ۔ اویسی خاندان اورعالم خاندان کی دوستی برسوں پرانی ہے ۔ اور اب یہ دوستی رشتہ میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔ شاہ عالم خان مرحوم کے پوتے اور احمد عالم خان کے فرزند برکت عالم خان کی شادی اسد الدین اویسی کی لڑکی قدسیہ اویسی سے ۲۸؍ دسمبر کو ہونے جارہی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ یہ دونوں خاندان شادی میں حیدرآباد کی تہذیب پیش کریں گے۔
برکت عالم خان بزنس منجمینٹ میں پوسٹ گرائجویٹ ہیں۔ ان کے والد نواب احمد عالم خان کئی بڑے کاروبار ہیں جن میں اہم پرندوں اور پھول گلابوں کا ہے۔ انہوں نے گلاب کو خصوصی اہمیت دلوائی ہے۔ برکت عالم خان ان کے اکلوتے فرزند ہیں ۔ شاہ عالم کے خاندانی کاروبارں میں گولکنڈہ سگریٹ جو حیدرآباد میں مشہور سگریٹ ہے ان ہی کی ملکیت ہے۔ شاہ عالم خان نے اقلیتوں کی تعلیم کیلئے جد وجہد کی ہے۔اور شہر کے قدیم کالج انوارالعلوم کالج کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں ۔ شاہ عالم خان کو گلاب پھول بیحد پسند تھے ۔انہوں نے شہر میں گلاب کی نمائش بھی لگائی تھی ۔ برکت عالم خان کی شادی کی دعوت شہر میں گشت کررہی ہے ۔
پچھلے دنوں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے نواب احمد عالم خان اور ان کے فرزند برکت عالم خان اور اسد الدین اویسی نے شادی کی دعوت دی ۔ واضح رہے کہ اسدالدین اویسی کی دوسری لڑکی کی منگنی شہر کے مشہور ڈاکٹر مظہرعلی خان کے لڑکے سے ہوئی ہے۔او ربہت جلد ان کی بھی شادی ہونے والی ہے۔ ڈاکٹر مظہر علی خان اسد الدین اویسی کے کٹر حریف اور روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر کے قریبی رشتہ کے بھائی ہیں ۔
You must be logged in to post a comment.