کشن گنج : رکن پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی کا آج رات ۳ ؍ بج کر ۳۰؍ منٹ پر انتقال ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کا انتقال قلب پر حملہ کے باعث ہوا ۔ حالانکہ وہ کل رات اپنے قائم کردہ مدرسہ دارالعلوم صفہ میں خطاب کرکے آئے تھے ۔نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ان کے آبائی مقام بہار کے کشن گنج میں تارابائی علاقہ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے دو لڑکیاں ہیں ۔ مولانا اسرارالحق قاسمی دارالعلوم دیوبند سے فارغ تھے ۔
واضح رہے کہ مولانا جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر ،ملی کونسل کے نائب صدر ، اورآل تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن کے صدر بھی تھے ۔