رکن اسمبلی نامپلی جعفر حسین معراج کے فرزند مقصود حسین کا انتقال
حیدرآباد: رکن اسمبلی حلقہ اسمبلی جعفر حسین معراج کے بیٹے مقصود حسین کا آج صبح بعمر ۳۴؍ سال انتقال ہوگیا ہے ۔
وہ کئی دن سے سخت علیل تھے ۔ انہیں گردہ کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا ۔نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب قبلہ ؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ بیوی ہے ۔ انہیں کوئی اولاد نہیں ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب منہاج صاحب سے ربط کریں ۔9963583888