رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متعین تین ہائی کمیشن کے عہدیداروں کی ہندوستان واپسی

اسلام آباد۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے اٹھ کے منجملہ تین عہدیداروں پرپاکستان کی جانب انڈین انٹلیجنس رکن قراردئے جانے کے بعد ہندوستان واپسی عمل میں ائی۔جی او نیوز کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ تین عہدیدار ‘ فرسٹ سکریٹری کمرشیل انوراگ سنگھ‘ وجئے کمار ورما اور مدھوان نندا کمار آج صبح اسلام آباد سے دوبئی کے لئے امارات کی فلائنس سے روانہ ہوگئے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ انڈین ہائی کمیشن کے مزیدپانچ عہدیدار راجیش کمار اگنی ہوتری‘ امردیپ سنگھ بھٹی‘ دھرمیندر سودھی‘ بالبیرسنگھ اور بیا بالان سینتھل واگھا بارڈر کے ذریعہ سڑک کے راستہ ہندوستان واپس جائیں گے۔

پاکستان کی فارن افس ترجمان نفیس ذکریہ نے پچھلے ہفتے اپنے ہفتہ واری میڈیا بریفینگ میں کہاتھا کہ متعددانڈین ڈپلومیٹس اور عملہ پاکستان میں دہشت گردوں کے رابطے میں اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں‘‘۔

انہوں نے اس موقع پر اٹھ ناموں کا بھی انکشاف کیاجن کا تعلق راء او رائی بی سے ہے۔اب تک سرکاری طور پر اس بات کا اعلان اورتوثیق نہیں کی گئی ہے کہ پاکستان نے کتنے عہدیداروں کو واپس کرنے کافیصلہ کیاہے یاپھر اب تک کتنے عہدیدار واپس کئے گئے ہیں۔

پچھلے ماہ پاکستان نے پاکستان ہائی کمیشن متعین نئی دہلی کے ایک عہدیدار محموداختر کئے ائی ایس ائی کے اسپائی رنگ چلانے کا پولیس نے پردہ فاش کرنے کے بعد حکومت ہند کے اس کے خلاف ایکشن کی جوابی کاروائی میں پاکستانی حکومت نے بھی انڈین ہائی کمیشن کے عہدیدار سرجیت سنگھ پرسونہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

نومبر 2کو پاکستان نے چھ عہدیداروں پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نکال دیاتھا۔