’فوج کی گاڑیوں تک پہنچ گئی تھی بھیڑ چلانے پڑی گولیاں‘
سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے گولی باری میں سات لوگوں کی موت کے لئے عہدیداروں نے پیر کے روز سکیورٹی فورسس اور آپسی بات چیت میں کمی کے اثر کا نتیجہ قراردیا۔اتوار کے روز حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ساتھ مد بھیڑ کے بعد سکیورٹی فورسس مبینہ گولی باری میں ساتھ عام شہریوں کی جان چلی گئی تھی جبکہ بیس سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
عہدیداروں نے پیر کے روز کہاکہ تال میل میں اس قدر کمی تھی کہ عام لوگ بھیڑ میں شامل سینا کی گاڑی کے قریب پہنچ گئے تھے۔ اس طرح کی شدید توقع تھی کہ بھیڑ فوجیوں کو نقصان پہنچا سکتی تھی یا پھر ان کے ہتھیار لوٹ سکتی تھی ۔
اس وجہہ سے سکیورٹی فورسس کو لوگوں پر گولیاں چلانی پڑیں۔مشیر گورنر کے وجئے کمار نے اتوار کے روز پولیس کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کے دوران سکیورٹی اداروں اورپولیس عہدیداروں کے درمیان میں تال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
عبوری جانچ کے مطابق سکیورٹی فورسس کی ٹیم نے وقت کی کمی کے سبب مقام واقعہ پر ضروری بندوبست کرنے میں ناکام رہی ۔
چاروں طرف سے لوگ مدبھیڑ کے مقام پر پہنچانااور پتھراؤ کرنا شروع کردیاتھا۔ ایک دوسری کو جانکاری میں کمی کی وجہہ سے سی آر پی ایف اور پولیس نے باہری گھیری بندی نہیں کی ۔ جب تک پولیس اور سی آر پی ایف پہنچتی نقصان ہوچکاتھا۔