میانمار۔ میانمار میں مقیم اقلیت روہنگی مسلمانوں کے خلاف تشدد کے لئے اکسانے والا اصل شرپسند اور روہنگی پر ڈھائے جانے والے مظالم کا اصل ذمہ دار بدھسٹ پادری اشین ویراتھو ہے۔
اس نے روہنگیوں کے خلاف کئی ریالیوں کی صدرات کی ہے۔ اس کے نظریات کے سبب ہزاروں مسلمانوں کو ماردیاگیا اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔میڈیا کے ساتھ انٹریو میں اس بدبخت نے کہاکہ’’ تم کسی سانپ کو نذر انداز اس لئے نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ایک ہے او رمسلمان بھی کچھ اس طرح ہیں‘‘ اس کے مطابق میانمار میں مسلمانوں بدھسٹوں تعداد میں اگے بڑی رہے ہیں۔
اس نے بدھسٹ او رمسلمانوں کے درمیان میں شادیوں پر بھی امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ یہاں پر اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ ویراتھو 1968میں منڈالیہ کے قریب میں پیدا ہوا۔ نفرت آمیز تقاریر کی وجہہ سے سال2003میں اس کو پچیس سال سزا سنائی گئی۔ تاہم سال2012میں اس کو رہا کردیاگیا۔
روہنگی کون ہیں؟
روہنگی میانمار کا اقلیتی طبقے ہے جہاں ان کے گھر میں ہی ان پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ میانمار نے مذکورہ روہنگیوں کی شہریت کو سلب کرتے ہوئے ان سے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔ زندگی کے بنیادی امداد بھی انہیں فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ میانمار کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ ہیں اور غیرقانونی طریقے سے بنگلہ دیش کوچ کرکے یہاں پر مقیم ہیں۔ جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش انہیں اپنا شہری ماننے سے انکار کررہا ہے