کیلیفورنیا: فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ’ بدھسٹ بن لادن‘ کے نام سے تعبیر کئے گئے میانمار کے شدت پسند مذہبی پیشوا کا پیج ہٹا دیا گیا۔
میانمار کے قوم پرست بدھسٹ تحریک کے مشہور رہنما ویراتھو فیس بک کو اپنے ہزاروں پیروکاروں کو روہنگیا کو ہدف بنا کر مسلمانوں کے خلاف حملوں پر اکسانے کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اے ایف پی کو فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ویراتھو کے فیس بک پیج ہٹا دیا گیا۔فیس بک کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہماری براداری کے معیارات کسی بھی تنظیم یا افراد کو جرائم اور نفرت کی حوصلہ افزائی روکتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص تسلسل کے ساتھ نفرت پھیلانے والے مواد کو جاری رکھے تو ہم اس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں ۔پوسٹ کرنے کی عارضی سہولت پر معطل کرنے اور آخری حد میں پیج کو ہٹا دیا جاتاہے ۔ویراتھو کی تقریر کو میانمار کی جمہوریت کے لئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
میانمار کے نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی کے ۲۰۱۶ میں اقتدار میں آنے کے بعد ویراتھو کے فروپ کی حکومت ختم ہوئی تھی۔اور ان کے تقاریر پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔