پانی پت : خطہ میوات میں قیام پذیر روہنگیائی مسلمانو ں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ چنانچہ آج بھی جمعیۃ علماء ہند کے ضلع گر گاؤں کے ایک وفد نے مفتی سلیم احمد کی رہنمائی میں متاثرین کو کپڑے ، چپل وضرروی سامان اور نقد رقم فراہم کئے ۔
گذشتہ ہفتہ فیرروز پور کے علاقہ میں عارضی طور رہنے والے روہنگیائی مسلمانوں کے چار درجن سے زائد جھونپڑیاں جل خاکستر ہوگئے ۔حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کوئی امداد نہیں کی گئی ۔البتہ سماجی کارکنان اور سیاسی رہنما خاص تعاون کررہے ہیں او رجمعیۃ علماء ہند نے کافی امداد کی ہے ۔
اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء کا ایک وفد یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے لگا ۔
اوران متاثرین کو ضروری سامان ،کپڑے ، چادریں ،برتن ، او راکیس ہزار روپے نقد رقم فراہم کئے ۔اس موقع پر مفتی سلیم احمد نے کہا کہ بارگاہ ایزدی میں اخلاص کے ساتھ کیاہوا عمل بہت زیادہ ہوجاتا ہے اور مخصوص حالات میں ایک روپے کاثواب ۰۰ ۷؍ تک بڑھ جاتاہے ۔انھوں نے کہاکہ یوں تو اسلام نام ہی امن و خیر خواہی کا ہے تاہم محتاج کی بر وقت مدد کردینا بڑاثواب ہے ۔