اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹو نیو نے کہا کہ روہنگیا دنیا میں سب سے زیادہ تفریق کے شکار لوگوں میں سے ہیں اور میانمار میں سے راکھین صوبہ میں وسیع پیمانے پر ہونے والے تشدد اور زیادتیو ں کے لئے ذمہ دار لوگوں کی جوابدہی لازمی طورپر طے ہونی چاہئے ۔ اقوام متحدہ کے انداز ہ کے مطابق میانمار کے راکھین صوبہ میں گذشتہ سال ۲۵؍ اگست کوفوج کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے بعد تقریبا ۷؍ لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کر گئے تھے ۔
اقوام متحد ہ کے سکریٹری جنرل گوئتریس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں روہنگیاؤں کے ساتھ سلسلہ وار طریقہ سے ہونے والی تفریق کوروکنا ضروری ہے جس سے انہیں قانونی منظوری ، آمد ورفت کی آزادی ، تعلیم ، صحت خدمات اور روزگار کے یکساں مواقع ملنا یقینی بنایا جاسکے ۔ گوئیٹر نے کہا کہ یہ یقینی بنائے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا کہ میانمار میں سبھی لوگوں کو ان کی نسل یا مذہب خواہ جو بھی ہو یکساں حقوق کا موقع ملے ۔
ایک سوال کے جواب میں گوئیٹر نے کہا کہ بنگلہ دیش نمیں کاکس بازار کیمپ کا دورہ کیاتھا اور پناہ گذینوں سے ملاقا ت کر کے ان کے دل دہلادینے والے حالات سنیں ہیں ۔ اس دوران قتل ، عصمت ریزی، مظالم ، گھروں اور گاؤوں کو آگ لگانے کے کئی بھیانک تجربات لوگو ں نے بتائے ہیں ۔