روہت ویمولہ کی خودکشی کے بعد یونیورسٹی میں ہوئے انتخابات میں اے بی وی پی کاصفایہ

اے بی وی کو شکست فاش کرتے ہوئے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین 2016-17کے لئے تمام نشستوں پر دی یونائٹیڈفرنٹ آف سوسیشل جسٹس نے بھاری کامیابی حاصل کی۔سنٹرل یونیورسٹی کو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے نام سے مشہور ہے کی پریس نوٹ کے مطابق ایک دن طویل ووٹ کی گنتی28ستمبر کو پیش ائے جس میں یو ایف ایس جے کو طلباء یونین تمام زمروں میں کامیاب قراردیا گیا۔یونین کے صدرات کی حیثیت سے یو ایف ایس جے امیدوار کلدیب سنگھ ناگی نے 1406ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف میں اے بی وی پی ۔

او بی سی اے امیدوارگوپال کرشنا نے1354ووٹ لئے نائب صدر کا پوسٹ یوایف ایس جے امیدوار بوکا سکھیویندر نے 1701ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے نام کیاجبکہ اے بی وی پی ۔ اوبی سی اے امیدوارادتیہ نے کو1405ووٹ حاصل ہوئے۔اسی طرح جنرل سکریٹری کے پوسٹ پر سمن داویرا نے 1842ووٹوں کے ذریعہ کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف کے اے وی وی پی ۔

اوبی سی اے امیدوار آنند 1503ووٹ حاصل کرسکے۔اسی طرح جوائنٹ سکریٹری کے پوسٹ پر بھی یو ایف ایس جے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ اس بار حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین انتخابات میں امبیڈکر اسٹوڈنٹ اسوسیشن ( اے ایس اے)‘یو ایس ایف جے‘ اے بی وی پی اوبی سی اے اسوسیشن تیسرا بڑا گروپ رہا ۔

فیڈریشن آف انڈیا‘ دلت اسٹوڈنٹس یونین‘ٹرائبل اسٹوڈنٹس فورم‘ بھوجن اسٹوڈنٹس فرنٹ او رتلنگان ودیارتھی ویدیکا کے اشتراک سے یو ایف ایس جے کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی جس نے یونیورسٹی کے انتخابات میں تمام پوسٹ پر بھاری کامیابی حاصل کی ہے۔ کلچرل سکریٹری کے پوسٹ پر بھی ایو ایف ایس جے امیدواریوشنیش داس نے 1790ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنا قبضہ جمایا جبکہ اے بی وی پی ۔ او بی سی اے امیدوار نندا نے صرف1594ووٹ حاصل کئے