روپیہ کی قدر میں کمی پر نریندر مودی کا دوہرا معیار۔ ویڈیو

وزیراعظم نریندر مودی جب گجرات کے چیف منسٹر تھے اس وقت انہوں نے روپیہ کی قدر میں کمی پر یوپی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تھاکہ بنگلہ دیش‘ پاکستان‘ افغانستان اور دیگر غریب ممالک کے پیسے میں ڈالر کے مقابلے گرواٹ نہیں آرہی ہے اور ہندوستان کا روپیہ تیزی کے ساتھ نیچے گر رہا ہے اس کی وجہہ سے یوپی اے حکومت کی خراب معاشی پالیسیاں ہیں۔

اس وقت کے گجرات چیف منسٹر نریندر مودی نے روپئے کی قدر میں کمی پر یوپی اے سے سوال بھی پوچھا تھا۔ مگر جب نریندر مودی خود ملک کے وزیراعظم ہیں اور خود کو ملک کا سب سے بڑے ریفارمر کے طور پر پیش کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے۔

مگر ان کے دور میں روپیہ کی قدر میں کمی پر کوئی اگر سوال پوچھتا ہے تو بی جے پی قائدین اس کو ملک کا غدار قراردیتے ہیں۔وزیراعظم مودی کا سابق میں دیا گیا بیان یہاں پر پیش کیاجارہا ہے ۔

اسکو سن پر آپ کو بہتر انداز ہوجائے گا کہ وہ فی الحال روپیہ کی قدر میں کمی پرکس طرح کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔