لاہور: ایک پاکستانی شخص کو عدالت نے اپنی 12سالہ لڑکی کو گذشتہ سال گول روٹی پکانے کے جرم میں قتل کردیا تھا‘ سزائے موت سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خالد محمود کو جس نے اپنی بیٹی کو قتل کردیاتھا
اور اس کی نعش ایک اسپتال کے باہر پھینک دی تھی‘ سزائے موت سنائی۔ جج اصغر خان نے دونوں فریقین کے دلائل سماعت کرنے کے بعد کل کہاتھا کہ ایسے شخص کو جو اپنی بیٹی کو معمولی تنازعہ پر بے رحمی سے ہلاک کردیتا ہے‘معاف نہیں کیاجاسکتا۔
استغاثہ کے بموجب مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔جس کے بموجب اس کی بینی کواغواء کیاگیا تھاجبکہ اُس کا باپ غدائی اجناس خریدنے کے لئے بازار گیا تھا۔
تاہم اس کی بیٹی واپس نہیںآئی۔ بعد میں شاہ باغ پولیس کو پتہ چلاکہ لڑکی کی نعش میوہاسپٹل کے روبرو پڑی ہوئی ہے۔