ممبئی : بالی ووڈ میں کنگ آف رومانس کے نام سے پہچا ن بنانے والے یش چوپڑہ جی آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ یش جی ایک کامیاب فلم ہدایت کار ، فلم پروڈیوسر رہے ہیں ۔انہوں نے زیادہ تر رومانوی فلمو کے ذریعہ اپنی شناخت بنائی ۔ غیر منقسم ہندستان لاہور میں 27ستمبر 1932ء کو پیدا ہونے والے یش چوپڑہ کے بڑے بھائی نے بھی فلموں میں کامیاب ہدایت کار اپنی شناخت بنائی۔ یش جی اپنے کیئریر کی ابتدائی دور میں اپنے بھائی کے بینرتلے بننے والی فلم ’’ دھول کا پھول ‘‘ سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے کیا۔1961
ء میں اپنے بھائی کی فلم دھرم پترا کو ہدایت دینے کا موقع ملا ۔ اہم بات یہ رہی کہ اس فلم سے ہی اداکار ششی کپور نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا ۔پھر 1965ء میں ’’ وقت ‘‘ فلم یش جی نے ڈائریکٹ کیا ۔ یہ فلم بہت کامیاب رہی ۔ اس فلم بلراج ساہنی ، راج کمار ، سنیل دت ، ششی کپور او رحیدہ رحمان نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ اس کے بعد یش جی ایک بعد دیگر کامیاب فلموں کے ذریعہ سے ایک بہترین ہدایت کار بن گئے ۔ ’ داغ ، اتفاق ، دیوار ، ترشول ، کبھی کبھی بہت مشہور فلمیں ہیں ۔دیوار فلم سے امیتابھ بچن راتوں رات اسٹار بن گئے ۔
1989ء میں سری دیوی اوررشی کپور کے ساتھ چاندنی سے یش چوپڑا جی پھر ایک مرتبہ بلندیوں پر جاپہنچے ۔1991 ء میں آئی لمحے یہ فلم بھی زبر دست کامیاب رہی ۔ اس فلم کے ذریعہ یہ بتلانے کی کوشش کی گئی ہے کہ محبت کرنے میں عمر مانع نہیں ۔ 1995 میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے فلم آئی ۔ شاہ رخ خان اور کاجول نے اس فلم میں بہترین اداکاری کی ۔یہ فلم بھی زبر دست ہٹ ثابت ہوئی ۔ او رآج بھی اس فلم کو شائقین پسند کرتے ہیں ۔ اس فلم نے شاہ رخ خان کو نمبر ون کی پوزیشن پر لاکھڑا کردیا ۔ پھر 1997ء میں دل تو پاگل ہے ‘ فلم آئی ۔
اس فلم میں شاہ رخ خان ، کرشمہ او رمادھوری ڈکشٹ نے مرکزی رول ادا کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان کو کامیابی کی بلندیو ں پر لے جانے کے پیچھے یش چوپڑہ کا ہاتھ تھا ۔ 2004ء میں ویر زارا کی ہدایت دی ۔شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے اس میں اہم کردار نبھائے ہیں ۔ یش چوپڑہ نے کو ۱۱ ؍ مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ بہترین فلمی خدمات پر انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ان کی آخری فلم جب تک ہے جان 2012میں آئی ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی رول ادا کئے ۔ اپنی فلموں میں رومانس کو اجاگر کرنے والا یہ ہدایت کار 21اکتوبر 2012ء میں دنیا سے کوالوداع کہہ دیا ۔