روس نے داعش کو شام سے عراق وافغانستان منتقل کیا۔ ٹھوس شواہد کی موجودگی کا امریکی دعوی

داعش نے شام میں سات سو افراد کو یرغمال بنالیا۔ پوٹین
دبئی/ماسکو۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاودوف نے الزام عائدکیا ہے کہ امریکہ ‘ شام میں موجود داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان اور عراق منتقل کررہا ہے۔

روسی اور فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے لاردف نے کہاکہ ہمارے لئے یہ بات باعث تشویش ہے کہ امریکہ’ داعش‘ کے جنگجوؤں کو شام سے عراق اور افغانستان بھیج رہا ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ ہمارے پاس اس دعوے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ افغانستان کو داعش کو پھلنے پھولنے کا ایک نیاپروگرام تیار کیاجارہا ہے اور اس پروگرام میں امریکہ بھی پیش پیش ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ بہت سے باتیں اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واشنگٹن ’ داعش‘ کے جنگجوؤں کو شام سے عراق اور افغانستان اسمگل کررہا ہے۔

انہو ں نے امریکہ او ردیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش کو عرراق افغانستان میں منظم کرنے سے متعلق شبہات کا ازالہ کریں یا اس سے کی وضاحت کریں۔ سرگئی لاوروف نے کہاکہ افغانستان دہشت گردی کے پنپنے کی بہترین جگہ ثابت ہوسکتا ہے۔

جغرافیائی تقسیم کے ساتھ ساتپ یہاں پر فرقہ وارانہ تقسیم کافی گہری ہے جو دہشت گردووں او رانتہا پسندوں کو آسانی کے ساتھ اپنے اندر جذب کرلے گی۔

اس دوران روسی صد رولا د میر پوٹین نے کل کہاکہ ائی ایس نے امریکی حمایت یافتہ فوج کے زیر کنٹرول شام کے حصہ میں تقریبا700افراد کو یرغمالل بنالیا او ران میں سے کچھ قتل ردیا اور کچھ دیگر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ۔

پوٹین سوچی شہر میں بلیک سے ریزورٹ میں کہاکہ یرغمالوں میں کئی امریکی اور یوروپی شہری شامل ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ائی ایس دریائے فرات کے بائیں کنارے میں امریکہ او رامریکی فوج کی حمایت یافتہ دستوں کے کنٹرول والے علاقے میں اپنا کنٹرول بڑھارہا ے۔

پوٹین نے یہ واضح نہیں کیاکہ دہشت گردی کیاچاہتے تھے۔ ترکی روزنامہ یونسفاک نے روسی خبررساں ایجنسی طاس کے حوالے سے رپوٹ دی جس میں پوٹین نے سوچی مذاکرات میں کہاکہ’’ ائی ایس نے خبردار کیاہے کہ ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا ہے تو وہ ہر دن دس افرا د کو پھانسی دیں گے او رانہوں نے دودن قبل دس افرا د کو پھانسی دی ۔ دہشت گردوں نے تقریبا 130خاندانوں کو اغوا کرلیا اور انہیں ہاجن شہر لے جایاگیا ہے