روس میں پوٹین کے خلاف شدید احتجاج

ماسکو کی سڑکوں پر انسانی سروں کا سمندر ایک ہزار سے زائد گرفتار

ماسکو ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : روس میں صدر ولاڈیمر پوٹین کے خلاف شدید احتجاج ہورہا ہے ۔ یونین کی چوتھی میعاد کی حیثیت سے صدر کا جائزہ لینے سے قبل ہی ان کے خلاف روس کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ماسکو کی سڑکوں پر انسانی سروں کا سمندر دکھائی دے رہا تھا ۔ پولیس نے روسی اپوزیشن لیڈر الکس نیونلے اور دیگر 1000 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اپوزیشن نے پوٹین کی آمریت پسندی کے خلاف روس کے 90 ٹاونس اور شہروں میں مظاہرے کرنے کی اپیل کی تھی ۔ انہوں نے گرفتاری سے قبل کہا کہ ہم روسی حکام کو مجبور کریں گے کہ وہ لٹیروں اور چوروں کو بے نقاب کردیں اور لاکھوں شہریوں کی رائے حاصل کریں ۔ جنہوں نے پوٹین کو ووٹ نہیں دیا ۔ پوٹین نے مارچ کے انتخابات میں کثیر اکثریت سے دوبارہ انتخاب جیتا تھا اور روس پر مزید 6 سال کے لیے اپنی حکمرانی کی وسعت حاصل کرلی تھی ۔ وہ 24 سال سے روس پر حکومت کرنے والے سب سے طویل میعاد کے لیڈر بن رہے ہیں ۔ اس سے قبل سوویت ڈکٹیٹر جوزف اسٹالین نے طویل مدت تک حکومت کی تھی ۔65 سالہ پوٹین سال 2000 سے صدر یا وزیراعظم کی حیثیت سے اقتدار پر برقرار ہیں ۔ روسی حکام نے اس احتجاج کو غیر قانونی قرار دیا ۔۔