جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی میں امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے‘ بحر ہند اور خطے کی سکیورٹی میں اس کے قائدانہ کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔ پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا
واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی قومی سلامتی کی نئی حکمت علی میں اسلام نوازوں ‘ چین او رروس کو امریکی معاشی غلبہ کی راہ میں بنیادی خطرہ بتایا ہے۔ انہو ں نے واشنگٹن میں رونالڈ ریگن بلڈگن میں خطاب کرتے ہوئے ’ امریکہ فرسٹ‘ کے تحت سابقہ خارجہ پالیسیوں کی ’ ناکامیوں‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
اس نئی پالیسی میں بھی ’ پہلے امریکہ‘ کی سوچ اپنائی گئی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں بھی گذشتہ برس مختلف شعبوں میں بار بار ’ پہلے امریکہ‘ ہی کا ذکر کیاتھا۔ اس پالیسی کے مرکز ی نکاتمیں ملکی سرحدوں کی حفاظت ‘ مسلح افواج کو مزیدمضبوط بنایا اور ایسے تجارتی معاہدے کرنا شامل ہیں جو خاص طور پر امریکہ کے لئے فائدہ مند ہوں۔ نئی حکمت عملی میں پہلی مرتبہ اقتصادی سلامیی کے پہلو کو بھی شامل کیاگیا ہے
۔ نئی حکمت عملی میں ایک با ر پھر پاکستان سے ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہائٹ ہاوز نے امریکی صدر کی جانب سے قومی سلامتت کی نئی حکمت عملی کے حوالے سے 68صفحات پر مشتمل دستاویز جاری کردی ہیں۔ نئی حکمت عملی میں ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ جن کاروائی کرے‘ امریکہ ایسا پاکستان سے چاہتا ہے کا عدم استحکام میں کردار نہ ہو‘ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی مدد کرنی ہوگی۔
جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمت عملی میں امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے ‘ بحر ہند اور خطے کی سکیورٹی میں اس کے قائدانہ کردار کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ خطے میں ہندوستان کی مالی معاونت بڑھانے میں اس کی حمایت بھی کرے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے شام اورعراق میں داعش کی شکست کو بھی امریکی فورسیس کی جیت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ داعش عراق او رشام میں مکمل طور پر شکست کھاچکی ہے