بیروت ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روسی فضائیہ کی بمباری میں دمشق کے قریب مشرقی غوطہ علاقہ میں کم از کم 23 شہری ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 3 بچے اور 11 خواتین شامل ہیں۔ شام میں 2011 ء میں شروع ہوئی خانہ جنگی میں زائد از 3 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
شامی ہوائی اڈہ پر بمباری میں سات روسی طیارے تباہ
ماسکو، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں 31 دسمبر کی رات ھمومم ہوائی اڈے پر باغیوں کی بمباری میں کم از کم سات روسی طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔ اخبار’ کومیرسانت ‘نے کل دیر رات یہ اطلاع دی۔اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ روس نے شام میں 2015 سے فضائی حملے شروع کئے تھے اور اس کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے جس میں 10 جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔رپورٹ کے مطابق رات میں کی گئی بمباری میں روس کے کم از کم چارسکھوئی – 24 بمبار، دو سکھوئی- 35 ایس لڑاکو ہوائی جہاز اور ایک اے این -72 کارگو طیارہ اور ایک بارود ڈپو تباہ ہو گیا ہے ۔گزشتہ ماہ روس نے ھمومم میں ایک مستقل اڈے اور تارتوس میں ایک فوی اڈہ بنانے کی شروعات کی ہے ۔دریں اثنا روسی صدر ولادیمر پوٹن نے شام سے اپنی فوج ہٹانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں ان کی فوج نے بڑی حد تک اپناکردار اداکردیا ہے ۔