دنیا اور اخرت میں سرخروئی کا بہترین موقع ماہ صیام ہے‘ صحت کے متعلق بھی رمضان کے تیس دنوں میں رکھے جانے والے روزوں کے فوائد کے متعلق مختلف تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں تین روزوں کے تین مرحلوں کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں پہلے مرحلے کے دوران روزہ رکھنے والے فرد کا بلڈ پریشر سطح او رشوگر کی سطح میں کمی آجاتی ہے ۔
دوسرے مرحلے میں معمولی امراض اور نقصان زدہ سلس کی مرمت کاکام شروع ہوجاتا ہے۔ تیسرے مرحلے میں گردہ‘ جگر کے امراض کو دورکرنے میں روزہ مدد کرتا ہے‘ انرجی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ چوتھے مرحلے میں روزدار کا جسم تمام قسم کے امراض سے مقابلے کرنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے ۔
یہ دنیاوی فوائد ہیں مگر روحانی فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں جن کا خلاصہ بھی ممکن نہیں ہے۔