’روزنامہ سیاست‘ ملت کے بے سہاروں کی امید

جناب عامر علی خان کی تحریک قابل تحسین‘ جگتیال میں پروگرام ‘شال پوشی مومنٹو کی پیشکشی

جگتیال 25؍ فبروری ( سیاست نیوز) اردو دنیا کے اڈمن مسٹر سید عمران جو ملک کے تمام اردو اخبارات کے مطالعہ کی سہولت قارئین تک پہنچاتے ہوئے اردو کے کاز کے لئے خدمات انجام دیتے آ رہا ہے ہیں ۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان صاحب کے دورہ کورٹلہ کے موقع پر انہوں نے جناب عامر علی خان صاحب کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی اور مومنٹو پیش کیا ۔ بعدازاں سید عمران نے کہا کہ آج روزنامہ سیاست ایک اخبار نہیں بلکہ تحریک بن کر ملت کے بے سہارا لوگوں کی امید بن گئی ہے ۔ جناب عامر علی خان ملت کی تڑپ اور نسل نو کے درخشاں مستقبل کی خاطر اضلاع کے دورہ کرتے ہوئے حکومت کے انتخابی وعدوں کی عمل آوری کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں جو قابل تحسین اقدام ہے ‘ جس کام کو قیادت کرنا چاہئے وہ کام صحافت انجام دے رہی ہے ۔ ویسے روزنامہ سیاست کی تعلیمی ‘ سماجی ‘ فلاحی خدمات کو قلمبند کیا جائے تو اخبار کے صفحات تنگ دامنی کا شکوہ کریں گے ۔ آج ساری ریاست دیکھ رہی ہے کہ اخبار کے مدیر اعلی جناب زاہد علی خان ‘ جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان ملت کی ترقی کے لئے کس قدر فکر مند ہیں ۔ سید عمران نے بتایا کہ کے ریاست کے ہر علاقہ کے دانشوران ملت بلالحاظ سیاسی وابستگی اور تحفظات کے لئے متحد و منظم ہو کر جناب عامر علی خان کی اس تحریک سے منسلک ہوتے ہوئے حصول تحفظات کے لئے کمر بستہ ہوں کیونکہ تحفظات سے مسلم نوجوانوں کی زندگیوں میں انقلاب آئیگا ۔ ہر گھر میں سرکاری ملازمت یقینی ہوگی۔ وزیر اعلی چندر شیکھرراؤ کو یقینی بناتے ہوئے مسلمانوں کی ترقی اور سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی شمولیت کے لئے اپنے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے نسل نو کی خوش حالی کے لئے ٹھوس قدم اٹھائیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جگتیال جیون ریڈی ‘ نامہ نگار کورٹلہ سلیم فاروقی‘ سید عقیل نامہ نگار جگتیال (رورل) ‘ محمد عرفان (حیدرآباد ) اور دیگر موجود تھے ۔