رمضان کے دوران بیچ پر پہننے والے کپڑوں کی تصوئیر پوسٹ کرنے پر فاطمہ صناء شیخ کو تنقیدوں کا سامنا

ممبئی۔ دنگل کی اداکارہ فاطمہ صناء شیخ نے حالیہ دنوں میں بیچ پر استعمال کئے جانے والے لباس میں فوٹو شوٹ کیاتھاجس نے انٹرنٹ پر کافی گرمی پیدا کردی ہے۔ اداکارہ نے چہارشنبہ کے روز مذکورہ فوٹو شوٹ کے دوتصوئیریں پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ بیچ وئیر میں مالدیب بیچ پر کھڑی ہیں۔

ان کے جسم سے چمٹے ہوئے سوئم سوٹ پر بہت سارے لوگوں نے تنقید کی اور کہاکہ رمضان میں’’ بیہودہ‘‘ ڈریسنگ افسوس ناک ہے۔ایک صارف نہیں ہے’’ انہیں اس بات کا بھی علم نہیں ہے کہ فاطمہ ہمارے اسلام میں کون ہیں فاطمہؓ ہمارے پیارے بنی ؐ کی دختر ہیں وہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں۔

اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ اپنا نام تبدیل کرلیں‘‘۔ دوسرے صارف نے کہاکہ میں یقینی دنگل میں بطور اداکارہ فاطمہ کی اداکاری کو سراہتا ہوں مگر ایسے اداکارہ کی جانب سے رمضان میں اس قسم کی تصوئیر پوسٹ کرنا میرے لئے قاب قبول نہیں ہے۔

میں اخر میں کہوں گے جو انہیں پہننا ہے پہنیں مگر رمضان کا خیال رکھتے ہوئے ‘‘۔ ایک نے کہاکہ’’ فاطمہ تمھیں شرم آنی چاہئے۔ کم سے کم تم یہ سونچ لیتی کے رمضان ہے‘‘۔

ایک نے لکھا’’ رمضان یار‘ کم سے کم اس ماہ کا تو احترام کرلو‘‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ مجھے نہیں لگتا کہ آپ روزہ رکھتی ہونگی۔ کم سے کم رمضان کا تو احترام کرلیں‘‘