نئی دہلی: بے نظیر بھٹو کی بیٹی ‘ بختاور بھٹو زرداری نے ایک روز قبل ٹوئٹ کے ذریعہ رمضان میں کھانے پرلوگوں کو دی جانے والی سزاء کے متعلق قوانین پر شدید تنقید کی اور اپنے ملک کی مذمت کی جہاں پر دہشت گردوں کو آزادی کے ساتھ گھومنے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے۔
https://t.co/eiY7UamIfp people r going 2 die from heat stroke &dehydration with this ridiculous law. Not every1 is able. This is not Islam.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 11, 2017
ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق‘ بختاور نے احترامِ رمضان قانون جس کے تحت رمضان کے دوران ’’ کھلے عام‘‘ کھانے پرتین ماہ کی سزاء کا لزوم عمل میں لایاگیا ہے کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ضیاء الحق کے دور 1981میں بنائے گئے قانون کوزائد جرمانے کے اضافے کے ساتھ مزید سخت بنایاگیاہے۔
3month imprisonment 4 drinking water during Ramazan but being a terrorist, attempting 2 kill school girls #Malala & u can keep smiling on tv
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 12, 2017
بختاور نے اس بات کی طرف اشارہ دیا کہ ملالہ یوسف زئی کو قتل کرنے کی کوشش پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی مگر رمضان میں پانی پینے پر گرفتار کرکے اسکو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیاجاتا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق جرمانے کی رقم 500سے بڑھاکر 25,000کردی گئی ہے۔
But not every1 in 🇵🇰 will be fasting -children in school/elderly/people with medical problems. Should we arrest them 4 drinking water 🤔
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 12, 2017
وہیں پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ریسٹورنٹس پر 500,000یا اس سے زائد کا جرمانہ عائد کیاجاسکتا ہے‘ اس کے علاوہ بختاور نے سوا ل کیا کہ جو چھوٹے اور بیمار ہیں انہیں پانی پینے پر کس طرح گرفتار کیاجاسکتا ہے۔
Fasting is 1 of the 5 pillars of Islam. It is an imp obligation. But where is law re punish every1 around u with arrests?! Not in Islam. https://t.co/CmOVEbXf31
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 12, 2017