ماہیکا شرما نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اس وقت کا تذکرہ کیا۔ اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ نے کہاکہ اپنے حالیہ بیانات کی وجہہ سے انہیں سوشیل میڈیا پر بے حد جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹیلی ویثرن اداکارہ ماہیکا شرما جنھوں نے حال ہی میں بے خوفی کے ساتھ کئی ایک بیانات دئے تھے ‘ کو جگناتھ یاترا میں لوگوں کے ایک گروپ نے ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور ہراساں کیاتھا۔
ماہیکا نے اپنے ساتھ پیش ائے واقعہ کا تذکرہ کرنے کے لئے سوشیل میڈیا کا سہارا لیا‘ مذکورہ اداکارہ نے کہاکہ اپنے حالیہ بیانات کی وجہہ سے انہیں سوشیل میڈیا پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہو ں نے کہاکہ شرپسندوں نے انہیں بیہودہ تصوئیر بھیج کر ان کی قیمت بھی پوچھی ہے۔
تاہم یہ واقعہ کے مذہبی مقام پرپیش آیا جس نے انہیں بے حد پریشان کیا ۔ماہیکا نے کہاکہ اپنے بیانات کی وجہہ سے انہیں رتھ یاترا کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ۔اپنے پوسٹ کی شروعات میں ہی ماہیکا نے لکھاکہ’’ مجھے نہیں پتہ آخر ہوا کیاہے۔
میں حقیقت میں الجھن کا شکار ہوں۔ ایسا کام کرنا کیا جرم ہے‘ جنس پر بات کرنا کیاجرم ہے۔۔ہم بھی انسان ہیں ‘‘۔
تاہم ماہیکا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خاطیوں کے خلاف شکایت نہیں کریں گے اور وہ نہیں چاہتی کہ ’’تقریب کی اہمیت کو آلودہ کریں‘‘ اور ان کا ماننا ہے کہ بھگوان جگناتھ ان کے ساتھ انصاف کریں گے۔واقعہ کے متعلق مزید انکشاف سے بھی انہوں نے انکار کیاہے
https://www.instagram.com/p/BlMxJoDhBvK/?utm_source=ig_embed