راہول گاندھی کی آئندہ ماہ رنگاریڈی میں بس یاترا میں شرکت

حیدرآباد و رنگاریڈی کے مختلف مقامات پر خطاب بھی پروگرام میں شامل : اُتم کمار ریڈی

حیدرآباد ۔23جولائی ( سیاست نیوز ) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی آئندہ ماہ حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں منعقد ہونے والی کانگریس کی بس یاترا میں شرکت کریں گے ۔ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ ماہ رمضان کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس کی بس یاترا کو ملتوی کیا گیاتھا ۔ آئندہ مرحلے کی بس یاترا کا اگست کے پہلے ہفتہ سے آغاز ہوگا ۔ راہول گاندھی حیدرآباد و ضلع رنگاریڈی کے مختلف مقامات پر خطاب کریں گے ‘ آئندہ دو تین دن میں پروگرام کو قطعیت دی جائے گی ۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ تاحال بس یاترا ریاست کے 40اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرچکی ہے جو پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط و مستحکم کرنے میںکارآمد ثابت ہوئی ہے ۔ بس یاترا کے ذریعہ حکومت کی ناکامیوں کو آشکار کیا گیا ہے ‘ دوسری طرف پارٹی کارکنوںمیں نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ کانگریس کے ورکنگ کمیٹی ( سی ڈبلیو سی ) کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے دہلی پہنچنے والے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی اور تلنگانہ کے انچارج اے آئی سی سی سکریٹریز سے آر سی کنٹیا نے اجلاس طلب کیا جس میںسلیم احمد ‘ بوس راجو اور سرینواسن کرشنن نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں کانگریس کی بس یاترا اور اے آئی سی سی سکریٹریز کو مختص کردہ پارلیمانی حلقوں میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ساتھ ہی اے آئی سی سی ڈاٹا انالیسٹک ہیڈ پروین چکرورتی نے شکتی ایپ پروگرام پر عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے سارے ملک میں تلنگانہ کو تیسرا مقام حاصل ہونے پر اُتم کمار ریڈی کو مبارکباد پیش کی ۔ اس معاملہ میں راجستھان سرفہرست ہے جہاں 3.5لاکھ کارکنوں نے اپنے آپ کو شکتی ایپ میں اندراج کرایاہے ۔ 95ہزار رجسٹریشن کے ساتھ چھتیس گڑھ دوسرے مقام پر ہے ۔ 58ہزار رجسٹریشن کے ساتھ تلنگانہ تیسرے مقام پر ہے ۔ دہلی میں اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ ( سلسلہ صفحہ 7پر )