راکھبیر خان کیس میں عدالتی تحقیقات کرائی جائے گی۔ہوم منسٹر راجستھان کا بیان

راجستھان کے ہوم منسٹر گلاب سنگھ کٹاریہ نے ایک روز قبل کہا کہ راکھبیر خان کیس میں شواہد اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ موت پولیس تحویل میں ہوئی ہے۔
الور۔راجستھان کے ہوم منسٹر گلاب سنگھ کٹاریہ نے ایک روز قبل کہا کہ راکھبیر خان کیس میں شواہد اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ موت پولیس تحویل میں ہوئی ہے اور اسٹیٹ گورنمنٹ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کے اقدامات اٹھارہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے متوفی کے پسماندگان کوابتدائی طورپر 1.25لاکھ معاوضہ ادا کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔کٹاریہ نے یہاں پر ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’ ہم نے ایڈیشنل چیف جوڈیثل مجسٹریٹ کو تحقیقات شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے ہیں‘‘۔

کٹاریہ نے کہاکہ تحویل میں موت کے کیس میں ایک ضلع سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو متوفی کے پسماندگان کو معاوضہ کی ادائی کے متعلق فیصلہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ عام طور پر اس طرح کی کمیٹی کی نگرانی ایک سیشن جج کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پیہلو خان ہجومی تشدد میں موت کے واقعہ کے طرز پر ریاستی حکومت نے راکھبیر خان کے پسماندگان کو 1.25لاکھ کا معاوضہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مزید معاوضہ ضلع سطح کی کمیٹی کے سفارشات کے بعد فراہم کئے جائیں گے