رانچی۔ منگل کے روز پولیس نے بتایا کہ یوگا سیکھانے والے مسلم لڑکی کو اس کے ہی کمیونٹی سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد پولیس نے لڑکی کو سکیورٹی فراہم کی ہے۔
چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار کی معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد پرنسپل سکریٹری نے پولیس سے لڑکی کوسکیورٹی فراہم کرنے کے لئے کہاتھا۔ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رانچی کے سینئرسپریڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی)کلدیپ دیوڈی نے پولیس ٹیم روانہ کی جس نے لڑکی سے ملاقات کی اور اب لڑکی کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایک مرد اور ایک لیڈی پولیس کانسٹبل حفاظت کے لئے متعین کیاگیاہے۔ رانچی میں ڈورانڈا علاقے کی رہنے والی رفیعہ ناز یوگی ٹریننگ کے ذریعہ اپناگھر چلاتے ہیں۔ وہ گھر میں سب سے بڑی ہے ۔ اور مقامی کالج سے ایم کام کی پڑھائی بھی کررہی ہے۔
ناز اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب کچھ وقت قبل انہوں نے یوگا گرورام دیو کے ساتھ یوگا اسٹیج شیئر کیاتھا۔اپنی ہی کمیونٹی سے ملی دھمکیوں کی وجہہ سے لڑکی کے گھر والے پریشان ہیں۔ ناز کوفتوی جاری کرتے ہوئے دھمکایاگیا ہے کہ وہ یوگا کی ٹریننگ دینا بند کردے۔
رفیعہ نے رپورٹرس کو بتایاکہ’’ میرا مسئلہ دونوں کمیونٹی سے ہے ایک طرف تو مجھے کہاجارہا ہے کہ میں یوگی کی ٹریننگ نہیں دو ‘اور میں کہہ رہی ہوں کہ میرے نام تبدیل کردیں تاکہ لوگوں کو مجھ سے یوگا سیکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوسکے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’میں اپنی آخری سانس تک یوگا ٹریننگ دیتی رہوں گی‘‘