یہ ہفتہ اس لئے اہمیت کا حامل نہیں ہے کہ اس میں دیوالی تہوار ہے مگر اس لئے بھی کافی اہم ہوگیا ہے کہ بی جے پی اس کے ذریعہ 2019کے لئے اپنی سیاسی روشنی تلاش کرنے کی مہم پر لگ گئی ہے۔
پارٹی کی یہ منشا ہے کہ رام مندر بنانے کی نئے سرے سے اٹھ رہی مانگ کے بیچ وہ ہندوؤں میں دیوالی کے بہانے اپنی سنجیدگی ظاہر کرے۔یہی وجہہ ہے کہ الیکشن سے چھ ماہ قبل ائی اس دیوالی کو اہمیت کا حامل بنانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔اس مرتبہ مرکز ایودھیا کو بنایاگیاہے۔
ایسی خبر ہے کہ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ایودھیا میں بھگوان رام کی 328فٹ اونچی مورتی بنانے کا اعلان کریں گے۔
ایودھیا میں تعمیر کی جانے والے اس مورتی پر لگ بھگ400کروڑ جا خرچ ائے گا۔مورتی کی تیاری کے لئے کارسیواکی شروعات کا بھی اعلان کیاجاسکتا ہے۔اس کے علاوہ چہارشنبہ کے روز ایودھیا میں بڑے پیمانے پر تقاریب کا انعقاد تو عمل میں ائے گا ہی‘ جس میں ساوتھ کوریا کے صدر کی اہلیہ بھی شرکت کریں گی۔
وہیں بیرونی ممالک کے کئی کلاکار بھی شرکت کریں اور رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں ائے گا۔اس کے علاوہ سارے ملک میں بی جے پی لیڈران رام مندر کے نام پر ایک دیا جلانے کی قواعد کو بھی پورا کریں گے۔
بی جے پی کے تمام اراکین پارلیمنٹ سے رام راج آنے کے اشاروں سے عوا م کو واقف کروانے کے لئے بھی کہاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق دیوالی کے موقع پر ہی وزیر اعظم مودی کیدرناتھ مندر بھی جاسکتے ہیں