رام کا کام کرنا ہے اور یہ ہوکر رہے گا: آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت

ناگپور: لوک سبھا انتخابات کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت موہن بھاگوت نے ایک بڑا بیان دے کر ملک میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ اتوار کے روز راجستھان کے ادئے پور میں آر ایس ایس کی ایک تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ رام کا کام کرنا ہے او ررام کا کام اب ہوکر رہے گا۔ رام کا کام سب کو مل کر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رام ہمارے اندر موجود ہیں۔خود کا کام خود کو ہی کرنا پڑے گا۔ کسی کو سونپ دیتے ہیں تو پھر نگرانی کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے یہ بیان ادے پور میں آر ایس ایس کے ایک ٹریننگ پروگرام کے دوران دیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد مسلم علماء کرام کی جانب سے سخت رد عمل ظاہر ہوا ہے۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ایسا بیان دینا درست نہیں ہے جب معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوراں ہے۔ ثالثی کا عمل بھی عدالت کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ مولانا خالد نے کہا کہ مسلمان فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں اور ہندوؤں کو بھی صبر رکھنا چاہئے۔ بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر او رآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا بیان اس وقت درست نہیں ہے جبکہ ثالثی کا عمل چل رہاہو۔